وہی ہوا جس کا ڈر تھا،لاش سے کورونا وائرس منتقل ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا، واقعہ کہاں پیش آیا؟

بنکاک(پی این آئی) تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کا دنیا کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جسے یہ موذی وائرس ایک لاش سے منتقل ہوا۔خبروں کی ویب سائٹ کے مطابق یہ مریض میڈیکل ایگزامینر ہے جس کی ڈیوٹی مردہ خانے میں ہے جہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشیں رکھی جا رہی ہیں۔ جرنل آف فرانزک اینڈ لیگل میڈیسن کے مطابق یہ دنیا کا پہلا کیس

 

ہے جس میں مریض کو لاش سے وائرس منتقل ہوا ہے۔بنکاک میں واقع آر وی ٹی میڈیکل سنٹر کے ماہر وون شری ویجیتالئی کا کہنا تھا کہ ”ڈس انفیکشن کا جو طریقہ کار آپریشن رومز میں اختیار کیا جا رہا ہے، فرانزک یونٹس اور مردہ خانوں میں بھی اس پر عمل کیا جانا چاہیے۔ ہمیں ان لوگوں کو بھی کورونا وائرس سے بچانے کی سعی کرنی ہو گی جو کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشوں کو سنبھال رہے ہیں۔“واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں اب تک کورونا وائرس کے 2ہزار 579مریض سامنے آ چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں