کرونا وائرس کو شکست دینے کی کوششوں میں بڑی کامیابی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک بھی نیا کیس رپورٹ نہ ہوا، 172 مریض صحتیاب

ابوظہبی (پی این آئی) کرونا وائرس کو شکست دینے کی کوششوں میں بڑی کامیابی، متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک بھی نیا کیس رپورٹ نہ ہوا، امارات میں مزید 172 کرونا مریض صحتیاب ہوگئے، مہلک وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 852 ہوگئی، تاہم اموات کی کل تعاد 25 ہوگئی۔ تفصیلات کے

مطابق اماراتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا ایک بھی نیا مریض رپورٹ نہیں ہوا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ امارات میں 24 گھنٹوں کے دوران 172 مزید مریض کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ اب تک امارات میں 852 مریض کرونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کا مزید بتانا ہے کہ امارات میں وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔اب تک جاں بحق ہونے والے افراد میں اماراتی اور غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ اماراتی وزارت صحت ملک میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کر چکی ہے، جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 4123 ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز مزید387 نئے مریض سامنے آئے تھے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث متحدہ عرب امارات کے تمام علاقوں میں ڈس انفیکشن مہم کے باعث لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔خاص کر دبئی میں کرفیو جیسا لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، لوگوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی ہرگز اجازت نہیں۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ معمولی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو جرمانے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو جیل تک بھیجنے سے گریز نہیں کیا جا رہا۔ یہ بھی واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے حالات کی سنگینی کے باعث زمینی راستے بند کر رکھے ہیں، تاہم امارات میں پھنسے لوگوں کو ان کے ممالک واپس بھیجنے اور بیرون ممالک پھنسے اماراتی شہریوں کو ملک واپس لانے کیلئے محدود پیمانے پر پروازوں کا آغاز کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close