دبئی(پی این آئی) کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا کو نظام خراب ہوا ہے۔ امیر ملک ہو یا غریب، کورونا وائرس نے اس وقت سب کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے۔ دنیا بھر کے کاروبار اس کی وجہ سے متاثرہو رہے ہیں۔ دنیا بھر کی ایئرلائنز کی پروازیں
کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہو گئی تھیں جس کے بعد جن افراد نے ایڈوانس بکنک کی ہوئی تھی، انہیں مالی نقصان کا بھی خطرہ تھا۔لیکن اب امارات ایئرلائن کی جانب سے اپنی ٹکٹوں کی معیاد 24 مہینوں تک بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد جس شخص نے بھی بکنگ کروائی ہو گی اور اس کی ٹکٹ منسوخ ہو گئی تھی، اب وہ شخص آئندہ 24 مہینوں تک اس ٹکٹ کو استعمال کر کے سفر کر سکتا ہے۔اس بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر کسی شخص نے ٹکٹ خریدی تھی لیکن کورونا وائرس کے اچانک پھیلنے کی وجہ سے وہ سفر نہیں کر سکا تو وہ ہمارے ہیلپ لائن پر فون کر کے آئندہ 24 مہینوں تک اس ٹکٹ کی بنیاد پر سفر کر سکتا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کسی کی ٹکٹ منسوخ نہیں کی جائے گی، وقت کے ساتھ ساتھ جو بھی سفر کرنا چاہے گا، اسے سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سفر کرنے والے شخص کو ایڈوانس بکنگ والی ٹکٹ پر وہاں کا ہی سفر کرنے کی اجازت ہو گی جہاں کی ٹکٹ اس نے پہلے خریدی تھی۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ عالمی سطح پر کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے ۔ ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائر س کے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ا س سے ہلاک ہونےو الے افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں