چین کے شہر ووہان میں گوشت کی مارکیٹ کھل گئی لیکن گاہک خوفزدہ

بیجنگ(پی این آئی)چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ختم ،لیکن کورونا کے خوف کا شکار گاہک ابھی بھی ان مارکیٹوں کا رخ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ایک مچھلی فروش نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اب نہ تو کوئی کاروبار چل رہا ہے اور وائرس کے خوف سے نہ ہی کوئی مارکیٹ کا رخ کرتا ہے۔’اگر ایسا ہی

چلتا رہا تو ہمارے لیے زندہ رہنا بہت مشکل ہو جائے گا۔‘وائرس پھیلنے کے بعد رواں سال جنوری میں ان مارکیٹوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ امریکہ اور دیگر ممالک نے بھی چین سے جنگلی جانوروں کا گوشت بیچنے اور ان کی تجارت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔اس پابندی کے حوالے سے جب ایک دوکاندار سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’سپر مارکیٹ میں لوگوں کا رش زیادہ ہوتا ہے، یہاں تو پھر بھی گاہک ایک دوسرے سے فاصلے پر ہیں، اگر ہم احتیاط سے کام لیں اور جراثیم سے پاک رہنے پر توجہ دیں، تو معاملہ ٹھیک رہے گا۔‘ویٹ مارکیٹیں ایشیائی ممالک کے شہریوں کی زندگی کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہیں۔ سپر مارکیٹ کے بجائے ان مارکیٹوں سے خریداری کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ یہاں اشیا سستی کے علاوہ تازہ بھی ہوتی ہیں۔جہاں تازہ سبزیاں، گوشت اور زندہ جانور فروخت کے لیے لائے جاتے ہیں۔ایک سبزی اور گوشت فروش نے پابندی کے حوالے سے روئٹرز کو بتایا کہ یہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں موجود ہیں۔ویٹ مارکیٹ کے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور جنگلی حیات کی تجارت پر پابندی کی وجہ سے ان کا کاروبار بے حد متاثر ہوا ہے۔۔ووہان کے حکام نے شہر کی 425 ویٹ مارکیٹوں کی صفائی کے لیے 28 ملین ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ گاہکوں کا اعتماد بحال ہو سکے۔سنیچر کو چین میں کورونا وائرس کے 99 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کل متاثرین کی تعداد 82 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 3 ہزار 339 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے اب تک 214 ممالک سے تعلق رکھنے والے 17 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close