ریاض(پی این آئی) کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے مملکت بھرمیں جاری کرفیو میں تا حکم ثانی توسیع کا حکم دیا ہے۔سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نےایک بیان میں بتایا کہ شاہ سلمان نے اکیس دن کے لیے لگائے جانے والے کرفیوکی مدت ختم ہونے
سے پہلے یہ حکم جاری کیا ہے۔نٹرول میں رکھا جائے۔یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت اورسلامتی کی خاطر پیر 23 مارچ کی شام سے 21 دن کے لیے مملکت بھر میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ شاہی فرمان میں کہا گیا تھا کہ ’کرفیو روزانہ شام سات سے صبح چھ بجے تک 21 دن جاری رہے گا۔شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ان کے اپنے تحفظ کے لیے کرفیو کے اوقات کے دوران اپنے گھروں میں رہنے کے لیے کہا گیا تھا۔ بعدازاں پیر چھ اپریل کو محکمہ صحت کے حکام کی سفارش پر کئی شہروں میں تا حکم ثانی کرفیو 24 گھنٹے کرنے کااعلان کیا گیا تھا۔ریاض، دمام، تبوک، ظہران اور ہفوف، جدہ، طائف القطیف اور الخبر کمشنریوں میں کرفیو کا دورانیہ بڑھا کر24 گھنٹےکردیا گیا تھا-ان شہروں میں آمد ورفت بھی مستقل بنیادوں پر منع کردی گئی- واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا مزید 382 مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد او ونا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 4033 ہوچکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں