امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹر نے کمال کر دکھایا,وینٹی لیٹرز کی کمی کیسے پوری کی، شاندار خبر

واشنگٹن(پی این آئی)کورونا وائرس کی صورت حال میں طبی خدمات فراہم کرنے والے پاکستانی امریکن ڈاکٹر سعود انور نے معمول سے کچھ زیادہ کر کے دکھایا تو مقامی پولیس اور مکینوں نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منفرد انداز اپنایا۔امریکہ ان ملکوں میں شامل ہے جہاں کورونا وائرس کے مریض اور اس سے

ہونے والے اموات سب سے زیادہ ہونے کی وجہ سے طبی سہولیات کے ناکافی ہونے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ امریکی ریاسٹ کنیکٹی کٹ میں پاکستانی ڈاکٹر نے مانچسٹر میموریل ہسپتال میں وینٹی لیٹر کو چار مریضوں کے لیے قابل استعمال بنایا تھا۔مریضوں کے لیے قابل استعمال بنا پائے تھے۔پاکستانی نژاد ڈاکٹر کی کاوش کی اطلاع عام ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اسے سراہا۔ مقامی پولیس اور مکین گاڑیوں کے ہوٹر اور ہارن بجاتے ان کے گھر کے باہر جمع ہوئے تاکہ انہیں خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔سعد نامی ایک ٹوئٹر صارف نے ڈاکٹر سعود انور کی کاوش کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ’بڑی قومیں کسی کے مذہب اور نسل کے دیکھے بغیر اس طرح اچھے کام کو سراہتی ہیں۔‘ڈاکٹر سعود انور کا وینٹی لیٹر سے متعلق اپنے اقدام کے بارے میں کہنا تھا کہ ایک وینٹی لیٹر پر چار مریضوں کی نگہداشت کی جا سکتی ہے تاہم اس کے لیے بھرپور توجہ کی ضرورت ہو گی۔ ایک وقت میں وینٹی لیٹر استعمال کرنے والے چاروں مریضوں کا ایک ہی بیماری کا شکار اور ایک جیسا ہونا ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں