امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی نے امدادی سامان کا عطیہ میئر کے حوالے کیا

ہیوسٹن(پی این آئی)ہیوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم” ڈیزاسٹر فار ریلیف “ کی جانب سے میئر آف ہیوسٹن کی پی پی ای ڈونیشن ڈرائیو میں پچیس ہزار ڈالر مالیت کی اشیا یہاں سٹی کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں میئر کو عطیہ کی گئیں۔ اس موقع پر میئر ہیوسٹن

سلویسٹر ٹرنر نے اپنے خطاب میں پاکستانی تنظیموں کے الائنس ڈیزاسٹر فار ریلیف سمیت قونصل جنرل پاکستان ابرار ہاشمی اور کوآرڈی نیٹر سعید شیخ کا شکریہ ادا کیا جنکی کاوشوں سے پی پی ای کا سامان اکھٹا کیا گیا تھا۔تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل ابرار ہاشمی اور الائینس کے کوآرڈی نیٹر سعید شیخ، ہارون شیخ ، صدر پی اے جی ایچ ، میاں نذیر ، سابق صدر پی اے جی ایچ محمود احمد بھی موجود تھے جنہوں نے کمیونٹی کی مخیر شخصیات اور اداروں کی جانب سے عطیہ کردہ سامان میئر ہیوسٹن کے حوالے کیا۔مئیر ہیوسٹن سیلویسٹر ٹرنر نے کہا کہ یہ سامان سٹی کی جانب سے کورونا متاثرین کی خدمت کرنے والے عملہ کو دیا جائیگا۔ بعدازاں قونصل جنرل پاکستان ابرار ہاشمی اور کوآرڈینیٹر سعید شیخ نے پریس کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی کی مخیر شخصیات پاکستانی بزنس آئل ٹائیکون سید جاوید انور، امیر مکھانی، اور کمیونٹی پبلی کیشن انتظامیہ ڈیلس کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے اپنے فنڈز سے پی پی ای کے عطیات الائینس فار ریلیف کو دیئے، جبکہ سعید شیخ نے سید جاوید انور کی جانب سے دس ہزار ڈالر کا مزید سامان دینے کا اعلان بھی کیا۔ میئر ہیوسٹن کو جو سامان عطیہ کیا گیا اس میں ہزاروں این 95 ماسک، سرجیکل ماسک، چہرے کو ڈھاپنے کے آلات ، میڈیکل گریڈ گلووز، حفاظتی احاطہ کرنے والے آلات، کئی درجن باکس جس میں ہاتھ دھونے کے سینیٹائزر سمیت مختلف سامان اور آلات شامل تھے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close