فرانس(پی این آئی)فرانس میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے فرانس میں مجموعی طور پر 14 ہزار 393 اموات ہوئی ہیں۔فرانس میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے صحت نے بتایا کہ فرانس میں کویڈ19 سے مجموعی طور پر 14ہزار 393 افراد جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں اسپتالوں میں 315 اضافی اموات ریکارڈ کی گئیں، جن میں نرسنگ ہوم میں 243 ہوئیں۔ڈائریکٹوریٹ کے مطابق انتہائی نگہداشت میں داخلوں کی تعداد 220 ہوگئی ہے جبکہ 255 مریضوں کو انتہائی نگہداشت سے فارغ کردیا گیا ہے۔فرانس میں کورونا وائرس سے 27 ہزار 186 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 پاکستانیوں کی ڈیڈ باڈیز پی آئی اے کے ذریعے روانہ کردی گئی ہے۔کورونا وائرس سے جاں بحق 7 افراد کو یہاں دفن کردیا گیا ہے، دیگر کی میتیں سرد خانے میں پڑی ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں