جدہ (پی این آئی)امام کعبہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے کورونا وائرس مریضوں آب زمزم فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی نفسیاتی اور جذباتی مدد کیلئے مقدس پانی فراہم کیا جائے، جہاں بھی کورونا مریض ہیں، ان ہسپتالوں میں زمزم پہنچایا جائے۔ حرمین انتظامیہ کی جانب سے
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امام کعبہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے کورونا کے مریضوں کو آب زمزم فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال معاشرتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے زمرے میں آتی ہے۔ کورونا کے مریضوں کو نفسیاتی اور جذباتی مدد فراہم کرنے کے لیے مقدس پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ انتظامیہ کے سربراہ نے متعلقہ ادارے کو ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام ہسپتالوں میں زمزم سپلائی کی جائے جہاں کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔مزید برآں سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں مزید 429 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس سے ملک میں مجموعی کیسزکی تعداد 4262 ہوگئی ہے۔سعودی عرب میں کورونا سے 7 افراد انتقال کرگئے ہیں، جس سے اموات کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔اسی طرح حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والے کیسز کی تعداد بھی بڑھتی جار ہی ہے۔ آج 41 مریض مکمل صحت ہوگئے ہیں، جس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد761 ہوگئی ہے۔اگر گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز کا آج اتوار کے کیسز سے موازنہ کیا جائے تو 24 گھنٹے میں47 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ اور اموات میں بھی 2 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز382 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ گزشتہ روزکورونا وائرس سے متاثر5 افراد انتقال کرگئے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں