کورونا لاک ڈائون ،ملک بھر میں لاک ڈائون میں غیر معینہ مدت کے لئےاضافہ کر دیا گیا

ریاض (پی این آئی) سعودی وزارتِ داخلہ کے اعلان کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے کرفیو اور لاک ڈاؤن میں غیر معینہ مدت کے لئے اضافہ کر دیا گیا.سعودی وزارت داخلہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کئے جانیوالے اعلان کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم کے مطابق سعودی

عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے کرفیو اور لاک ڈاؤن میں غیر معینہ مدت کے لئے اضافہ کر دیا گیا.تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس سے قبل اکیس روز کا کرفیو لگایا گیا تھا جو چودہ اپریل کو ختم ہو رہا تھا.سعودی وزارتِ داخلہ کی ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرفیو میں مزید اضافہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے کیا گیا ہے، لوگوں کو چاہئے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں. شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے پیر 23 مارچ کو کرفیو لگانے کا حکم دیا تھا جس کی مدت ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ختم ہورہی تھی۔یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت اورسلامتی کی خاطر پیر 23 مارچ کی شام سے 21 دن کے لیے مملکت بھر میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔شاہی فرمان میں کہا گیا تھا کہ ’کرفیو روزانہ شام سات سے صبح چھ بجے تک 21 دن جاری رہے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں