بھارتی میڈیا نے بھارت میں کورونا پھیلانے کا بھونڈا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا

نئی دہلی(پی این آئی)کورونا کی عالمی وبا میں بھی بھارتی میڈیا پاکستان مخالف پروپیگنڈے سے باز نہ آیا اور الزام لگایا کہ پاکستان کورونا وائرس کو بھارت کے خلاف بائیولوجیکل ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان مخلاف پروپگینڈا شروع کردیا اور اس کے لیے اس نے کورونا

وائرس کو پاکستان کے خلاف اپنا ہتھیار بنالیا۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاکستان نے نیپال کے راستے اپنے کورونا وائرس کے مریض بھارت بھیجنے کی کوشش کی تاکہ وہاں کورونا کی وبا پھیل سکے۔بھارتی چینل ٹائمز ناؤ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان بھارت میں کرونا وائرس کی وبا پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔چینل نے کسی بزعم خود خفیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے کچھ متاثرین کو تربیت دی کہ وہ نیپال کی سرحد سے بھارت جائیں اور وہاں کورونا وائرس پھیلائیں۔بھارتی چینل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نیپال میں کافی تعداد میں پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو مساجد، مدارس اور دیگر جگہوں پر چھپے ہوئے تھے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں