برطانیہ میں کورونا کے نام پر کروڑوں کا فراڈ ہو گیا

لندن (پی این آئی)لندن میں ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل، نیشنل پولیس چیف کونسل، پروفیسر اسٹیون پووس نے نیوزبریفنگ دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم بورس جانسن کی صحت میں مسلسل بہتری آرہی ہے، فراڈ کرنے والے کورونا کے نام پر 1.8 ملین کا فراڈ کرچکے ہیں۔پریتی پٹیل نے کہا کہ جرائم میں مجموعی کمی

آئی لیکن بعض افراد کیلئے خطرہ بھی بڑھا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کے سبب ہاٹ لائن پر مدد مانگنے والوں میں 120 فیصد اضافہ تشویشناک ہے، گھریلو تشدد کے خطرے سے دوچار افراد کیلئے نیشنل کمیونٹی کمیشن مہم چلائی جائےگی۔پریتی پٹیل نے کہا کہ آن لائن سپورٹ سروس اورہیلپ لائن کیلئے مزید 2 ملین پاؤنڈ دیئےجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تشدد سےخوفزدہ افراد بات نہیں کرسکتے تو 999 کےبعد55 ڈائل کریں، جبکہ حکومتی ہدایات نہ ماننے والے افراد سے پولیس نمٹے گی۔پریتی پٹیل نے کہا کہ سماجی دوری اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف 8 اپریل تک 37 فورسز نے 1087 جرمانے کئے۔مارٹن ہیوٹ نے کہا کہ کورونا کی وبا کے باوجود پولیس مجرموں کے خلاف سرگرم ہے، قانون توڑنے والوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت این ایچ ایس کے فرنٹ لائن ورکرز کو پی پی ای کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سخت محنت کررہی ہے۔پریتی پٹیل نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ حکومت پی پی ای کے معاملے میں ناکام رہی ہے تو میں معافی چاہتی ہوں، جبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے فیصلہ صرف سائنٹیفک ایڈوائز پر ہوگا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close