بی بی سی ریڈیو تاریخ میں پہلی مرتبہ ہر جمعے کا خطبہ اور اذان نشر کرے گا، اچھی خبر آ گئی

لندن (پی این آئی) ان دنوں برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن۔ ہے اور دنیا کے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی عبادتگاہوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔ ان میں مسلماںوں کی تمام تر مساجد بھی بند ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ریڈیو پر پہلی مرتبہ مسلمانوں کے لیے ہر جمعے

کے روز اذان اور خطبے کی نشریات شروع کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کے لیے پہلی مرتبہ بی بی سی ریڈیو پر جمعے کا خطبہ بھی نشر کیا جائے گا جس کے لیے مختلف امام ہر جمعہ کو خطبہ دیں گے جسے بی بی سی کے 14 مقامی ریڈیو اسٹیشنز پر نشر کیا جائے گا۔ ہر جمعے کو بی بی سی ریڈیو پر نشرکیے جانے والے پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا جائے گا جس کے بعد امام کی جانب سے نبی کریم رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حدیث سنائی جائے گی اور خطبے کا آغاز کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لندن (پی این آئی) ان دنوں برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن۔ ہے اور دنیا کے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی عبادتگاہوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔ ان میں مسلماںوں کی تمام تر مساجد بھی بند ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ریڈیو پر پہلی مرتبہ مسلمانوں کے لیے ہر جمعے کے روز اذان اور خطبے کی نشریات شروع کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کے لیے پہلی مرتبہ بی بی سی ریڈیو پر جمعے کا خطبہ بھی نشر کیا جائے گا جس کے لیے مختلف امام ہر جمعہ کو خطبہ دیں گے جسے بی بی سی کے 14 مقامی ریڈیو اسٹیشنز پر نشر کیا جائے گا۔ ہر جمعے کو بی بی سی ریڈیو پر نشرکیے جانے والے پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا جائے گا جس کے بعد امام کی جانب سے نبی کریم رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حدیث سنائی جائے گی اور خطبے کا آغاز کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close