ترکمانستان (پی این آئی) ترکمانستان دنیا کا واحد اسلامی ملک جہاں کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وسطی ایشیائی ملک کے دعویٰ کے مطابق وہاں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ماہرین کے مطابق سنسرشپ کے لیے مشہور ترکمانستان حکومت حقائق چھپا رہی ہے۔ تفصیلات کے
مطابق بین الاقوامی نیوز چینل کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ترکمانستان ایک ایک ایسا اسلامی ملک ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہاں کرونا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں ہے۔اس حوالے سے بہت سے ماہرین میں تشویش پائی جاتی ہے کہ ترکمانستان کی حکومت شاید حقیقت کو چھپا رہی ہے اور اس سے بیماری کو ختم کرنے کی کوششوں میں خلل پڑ سکتا ہے۔ لندن سکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے پروفیسر مارٹن میکی جنھوں نے ترکمانستان کے صحت سے متعلق نظام کا مطالعہ کیا ہے، کہتے ہیں’ترکمانستان سے ملنے والے صحت کے سرکاری اعدادوشمار انتہائی حد تک ناقابل اعتبار ہیں۔‘ انھوں نے بتایا کہ ’پچھلی دہائی سے وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ترکمانستان میں ایچ آئی وی یا ایڈز کا کوئی مریض نہیں بچا، جو کہ ناممکن ہے۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ 2000 کی دہائی میں انھوں نے طاعون سمیت کئی وباؤں کے پھیلنے کے شواہد کو دبا دیا تھا۔‘ ترکمانستان میں کئی افراد یہ تک تجویز کرنے سے خوفزدہ ہیں کہ شاید وہاں کووڈ 19 پہلے ہی موجود ہو۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر دارالحکومت اشگباد کے ایک رہائشی کہتے ہیں ’میرے ایک جاننے والے جو ایک سرکاری ایجنسی میں کام کرتے ہیں، انھوں نے مجھے بتایا کہ مجھے یہ نہیں کہنا چاہیے کہ یہاں وائرس موجود ہے یا میں نے اس کے بارے میں سنا ہے، ورنہ میں مشکل میں پڑ سکتا ہوں۔‘ تاہم ترکمانستان میں حکام وبا پھوٹ پڑنے کی صورت میں اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں