امریکہ کی دھمکی کام کرگئی،افغان حکومت نے طالبان قیدی رہا کردیے

کابل(پی این آئی)افغان حکومت نے دوحا معاہدے پر عمل کا آغاز کرتے ہوئے طالبان کے 100 قیدیوں کو رہاکردیا ۔ افغان قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کی تصدیق کی ہے۔ترجمان افغان قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی کے حکم کے تحت افغان

حکومت نے 100طالبان قیدیوں کو ان کی عمر ، صحت اور بقیہ سزا کو مدنظر رکھتے ہوئے رہا کردیا ہے۔جاوید فیصل کے مطابق یہ فیصلہ ہماری بحالی امن اور کورونا کی وبا کو روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے افغان طالبان کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز افغان طالبان نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔طالبان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت حیلے بہانے کرکے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کررہی ہے۔طالبان کے اعلان کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان حکومت کو خبردار کیا تھا کہ آپس کے اختلافات ختم کر کے طالبان سے معاہدہ کریں ورنہ صدر ٹرمپ امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا حکم دے سکتے ہیں اور افغانستان کی امداد بھی روک دیں گے۔واضح رہے کہ افغان طالبان کی ٹیم قیدیوں کے تبادلے کے لیے افغان حکومت سے بات چیت کے لیے گذشتہ ایک ہفتے سے کابل میں موجود ہے اور اس دوران فریقین میں مذاکرات کے متعدد دور ہوچکے ہیں تاہم گذشتہ روز طالبان نے اپنی ٹیم کو کابل سے واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close