قاہرہ۔ (پی این آئی) مصرکی وزارت اوقاف نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رمضان کے دوران مساجد میں اعتکاف اور تراویح پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصر کی وزارت اوقاف نے رمضان کے دوران تمام اجتماعی سرگرمیاں معطل کردیں۔ اس سے قبل مساجد کے احاطوں یا ان سے منسلک
مقامات پر تقریبات اور افطار دسترخوان لگانے پر بھی پابندی لگادی تھی۔مصری وزارت اوقاف ہر سال رمضان میں اجتماعی افطار پروگرام منعقد کرتی تھی تاہم ا س سال ایسا کوئی پروگرام نہیں ہوگا۔مصر میں اسلامی امور کی سپریم کونسل نے وزارت داخلہ اور قاہرہ گورنریٹ کے نام خطوط بھیجے ہیں جن میں درخواست کی گئی ہے کہ اس سال الامام الحسین جامع مسجد کے صحن میں اسلامی افکار فورم اور رمضان کے دوران ملک کے کسی بھی علاقے میں کسی بھی قسم کا فورم منعقد کرنے پر پابندی لگادی جائے۔مصری وزارت اوقاف کے مطابق اس سال مساجد میں اعتکاف کا کوئی انتظام نہیں ہوگا۔ جب تک ملک کورونا وائرس سے پاک نہیں ہوجائے گا مساجد بندرہیں گی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں