لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی تمام پابندیاں ختم ،شہری شادیوں کیلئے بے قرار ہو گئے

ووہان(پی این آئی)چین کے شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی وہاں کے شہری شادی کیلئے اتاولے ہوگئے۔ووہان سے کورونا وائرس شروع ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ چین نے 76 روز مکمل لاکل ڈاؤن کرکے ووہان میں مہلک وائرس پر قابو پایا ہے جس کے بعد اب شہر

میں پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد ووہان کے نوجوان شادی کی خواہش مند ہیں جبکہ مقامی طور پر چلنے والی شادی کی درخواستوں کے آن لائن نظام پر اس قدر رش بڑھا کہ کمپنی خود بھی حیران رہ گئی اور ان کا سسٹم بیٹھ گیا۔رپورٹس کے مطابق چینی کمپنی علی پے کے تحت چلنے والی ویب سائٹ پر ٹریفک میں 300 فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث آن لائن درخواستوں کا نظام ہی سست ہوگیا۔چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ 10 لاکھ کی آباد پر مشتمل ووہان میں شادی درخواستوں کا سلسلہ فروری اور مارچ میں مکمل لاک ڈاؤن کے باعث بند رہا ہے ۔کمپنی نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ زیادہ ٹریفک کی وجہ سے سسٹم سست ہوگیا تھا لیکن اس مسئلے کو ٹھیک کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ووہان چین کا معاشی حب ہے جہاں پابندیاں نرم ہونے کے بعد زندگی معمول پر آرہی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close