کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، 12دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا

مسقط (پی این آئی) مسقط کو 12دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سلطنتِ اومان نے کورونا وبا پھیلنے کے خطرے کے پیشِ نظر دارلحکومت کو جمعہ کے روز سے 12دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد مسقط 12دن تک مکمل لاک ڈاؤن کی حالت میں رہے گا تاکہ

کورونا وائرس نہ پھیل سکے۔ خیال رہے کہ اب تک سلطنت میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 419ہے جبکہ 2افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔سلطنت میں اب تک 72مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ 3مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دنیا میں کورونا کی وبا نے دہشت پھیلا رکھی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں 14لاکھ 50ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 83ہزار474افراد جاں بضق ہوچکے ہیں۔ جبکہ ان اعدادوشمار میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔پوری دنیا کورونا وائرس کا علاج ڈھنڈنے کی کوشش کررہی ہے تاہم ابھی تک کوئی ویکسین سامنے نہیں آسکی ہے۔یہ وبا چین سے شروع ہوئی اور پھر اس نے پوری دنیا کو نشانہ بنایا۔ چین ابھی تک واحد ایسا ملک ہے جو اس پر قابو پاچکا ہے۔ پوری دنیا میں اٹلی، امریکہ اور سپین اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں اب تک ہزاروں کی تعداد میں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پوری دنیا کے ماہرین کا اس بات پر اجماع ہے کہ صرف ایک دوسرے سے دوری اختیار کر کے ہی اس سے بچا جاسکتا ہے اسی لیے پوری دنیا میں لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں بند رکھا جارہا ہے۔ مساجد میں نماز باجماعت پر اکثر جگہوں پر پابندی ہے حتہ کہ مسجد نبویﷺ اور خانہ کعبہ بھی عام لوگوں کیلئے بند ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close