موذی وبا بے قابو،قطر میں225نئے کیسزرپورٹ، 2 افراد ہلاک

دوحہ(پی این آئی) خلیجی ریاست قطر میں گزشتہ چند روز سے کورونا وائرس کی وبا کئی گُنا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ جس کے باعث کورونا کے مریضوں کی گنتی ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔ قطری وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 225 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس

کے بعد اس موذی وبا کا شکار ہونے والوں کی گنتی 2057 ہو گئی ہے۔جبکہ مزید دو مریض کور ونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ قطر میں کورونا سے مرنے والوں کی گنتی6 ہو گئی ہے۔امیرِقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد حکومت کو ہدایت کی ہے کہ دارالحکومت دوحہ کے ترقیاتی منصوبوں کے 8 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے غیرایوارڈ ٹھیکوں کو ملتوی کردیا جائے۔ایک سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وَبا سے قطری معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور مالی بحران سے دوچار ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ قطری حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر 17 مارچ کو مساجد کی وقتی بندش اور ان میں نماز پنجگانہ و نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی تھی۔ مملکت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام غیر ضروری دُکانیں بند کروا دی گئی ہیں، اس کے علاوہ کیفے اور تفریحی آؤٹ لیٹس کھولنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔جو دُکانیں کھُلی رکھی گئی ہیں، ان کے اوقات بھی صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ ان اوقات کے علاوہ کسی کو دُکان کھلنے رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ البتہ فارمیسیز، کریانہ سٹورز اور ڈلیوری سٹورز پر اوقات کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر میں کورونا وائر س کا سب سے بڑا نشانہ مزدور طبقہ بن رہا ہے۔ ایمنسٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق مملکت میں سینکڑوں مزدور کورونا وائرس کے باعث ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں