دولت ہی نہیں اللہ نے دل بھی دیا ہے، ٹویٹر کے بانی کا کورونا سے جنگ کے لیے ایک ارب ڈالر کا عطیہ

واشنگٹن(پی این آئی)جیک ڈورسی ٹوئٹر کے علاوہ ایک اور ڈیجیٹل کمپنی ’سکوئیر‘ کے بھی چیف ایگزیکٹو ہیں۔ انہوں نے فلاحی کاموں کے لیے فاؤنڈیشن کے علاوہ ’سٹارٹ سمال‘ کے نام سے ایک فنڈ بنا رکھا ہے۔ سٹارٹ سمال کا مقصد ان فلاحی کاموں کی امداد کرنا ہے جو انکی فاؤنڈیشن کے ذریعے نہیں کیے جاسکتے۔

اے ایف پی کے مطابق جیک ڈورسی اپنی مجموعی دولت کا 28 فیصد ’سٹارٹ سمال‘ کے نام وقف کر چکے ہیں۔جیک ڈورسی نے ایک بلین ڈالر کی مدد کا اعلان ٹویٹ کے ذریعے کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس وقت لوگوں کی مدد کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اوروہ اپنی زندگی میں ہی اس کے اثرات دیکھنا چاہتے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک بلین ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کسی بھی شخص کی ذاتی حیثیت میں دی گئی یہ سب سے بڑی امدادی رقم ہے۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا کہ شاید ان کے اس اقدام سے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی اپنا حصہ ڈالیں۔ ’زندگی بہت چھوٹی ہے، تو کیوں نہ وہ سب کریں جو ہم کر سکتے ہیں۔‘ ڈورسی کا کہنا ہے کہ وبا کے اختتام کے بعد اس فنڈ کے ذریعے بچیوں کی پڑھائی اور صحت کو بہتر بنایا جا سکے گا، اور دنیا بھر میں لوگوں کی بنیادی انکم کو بہتر بنانے کی کوششوں پر لگایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ’سمارٹ سمال‘ کے ذریعے وہ ایک پزار ڈالر ’امریکی فوڈ فنڈ‘ میں عطیہ کر چکے ہیں جو اداکار لیونارڈو ڈیکیپریو اور سٹیو جاب کی اہلیہ نے شروع کیا ہے۔کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی کمپنی ایمازون کے بانی جیف بوزو نے ایک سو ملین ڈالر جبکہ فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ 25 ملین ڈالر عطیہ کر چکے ہیں۔ بل گیٹس کی فاؤنڈیشن نے کورونا پر ریسرچ اور دیگر متعلقہ کاموں کے لیے 125 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close