سپر پاور امریکہ نے کورونا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے,ایک دن میں ریکارڈ ہلاکتیں

واشنگٹن(پی این آئی)کورونا وائرس نے اٹلی اور اسپین کے بعد امریکا میں تباہی مچادی جہاں ایک ہی روز میں ہلاکتوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز امریکا بھر میں کورونا سے 1736 ہلاکتیں ہوئیں جن میں سے صرف نیویارک میں ہی 736 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جو

اب تک امریکا میں کورونا سے ایک روز میں ہونے والی ریکارڈ ہلاکتیں ہیں۔اس سے قبل امریکا میں 4 اپریل کو ایک ہی دن میں 1344 ہلاکتیں ہوئی تھیں جس کے بعد ہلاکتوں کی نئی تعداد تیزی سے بڑھی ہے۔امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے 12 ہزار 722 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ تقریباً 4 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جو دنیا میں اس وقت کورونا کے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔امریکا میں ریاست نیویارک اس وقت کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 5800 سے بھی زیادہ ہے۔نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہےکہ ریاست میں وبائی مرض اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، انہوں نے شہریوں سے گھروں میں رہنے، اجتماعات میں شرکت سے گریز اور سماجی فاصلے رکھنے کی اپیل کی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن ہمیں اس وقت یہی کرتے رہنا ہے۔کورونا سے امریکی مقامی گلوکار جون پرائن بھی ہلاک ہوگئے جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی جب کہ گلوکار کی اہلیہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔دوسری جانب ٹرمپ نے بھی امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز سب سے زیادہ ہونے کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close