7 اپریل منگل کا دن کئی ماہ کے بعد پہلا ایسا دن تھا کہ جب کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد چین میں 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔کورونا کی وباء سے نمٹنے والے ادارےچین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق منگل کو ملک بھر میں 32 نئے کورونا
کیسز سامنے آئے اور یہ تمام افراد بیرون ملک سے آئے تھے۔ چین کےنیشنل ہیلتھ کمیشن نے جنوری میں پہلی بار سرکاری سطح پر کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری کرنا شروع کیے تھے اور اس کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں