کرفیو کے اوقات میں مزید اضافہ کر دیا، 9 شہروں میں 24 گھنٹے کا ’کرفیو ‘نافذ

ریاض (پی این آئی) سعودی حکومت نے ملک بھر میں کرفیو کے اوقات میں مزید اضافہ کر دیا، ریاض اور جدہ سمیت 9 شہروں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ، جبکہ دیگر علاقوں میں کرفیو کا آغاز اب شام 7 بجے کی بجائے دن 3 بجے سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں نافذ کیے

گئے کرفیو میں فوری بنیادوں پر مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے 11 شہروں بشمول دارالحکومت ریاض اور جدہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا جا چکا ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں اب شام 7 بجے کی بجائے دن 3 بجے کرفیو نافذ کر دیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ صحت حکام کی سفارش پرجدہ، ریاض،تبوک، دمام، ظہران،ہفوف اور طائف میں کرفیو چوبیس گھنٹے کا کردیا گیا- ان شہروں میں آمد ورفت بھی مستقل بنیادوں پر منع کردی گئی- عمل درآمد پیر سے شروع کردیا گیا- کرفیو تا اطلاع ثانی چوبیس گھنٹے رہے گا- چوبیس گھنٹے کے کرفیو سے سرکاری اور نجی سیکلٹرز کے اہم شعبوں کے ملازمین مستثنی ہوں گے- ایسے کارکن جنہیں کرفیو کے دوران ڈیوٹی جاری رکھنا ضروری ہوگی وہ شاہی فرمان کے مطابق اس پابندی سے مستثنی ہوں گے- وزارت داخلہ نے مستثنی سرگرمیوں پر مسلسل نظر ثانی کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے یہ کمیٹی مستثنی سرگرمیوں پر مسلسل اپ ڈیٹ دیتی رہے گی- وزارت داخلہ نے تمام سعودیوں شہریوں اور غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ انتہائی کے تحت صرف بالغ افراد ہی گھروں سے نکل سکتے ہیں بچوں کو نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی- سمارٹ ایپلی کیشن کےذریعے ہوم ڈلیوری کی سہولت سے فائدہ اٹھایا جائے- اگر کسی کو کھانے پینے کی اشیا یا ادویہ درکار ہوں تو وہ سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے یہ سب کچھ حاصل کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close