کاروباری سرگرمیاں معطل۔۔مزید کتنا عرصہ دکانیں بند رکھی جائیں گی؟ لاک ڈائون میں توسیع ہو گئی

دُبئی (پی این آئی) دُبئی میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث گزشتہ کئی ہفتوں سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کاروباری مراکز کھولنے پر حالیہ پابندی میں مزید توسیع کر دی جائے گی۔ جس کے بعد مملکت میں 18 اپریل تک دُکانیں اور دفاتر کھولنے پر پابندی ہو گی۔ ڈیپارٹمنٹ آف

اکنامک ڈویلپمنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کا فیصلہ کورونا وائرس کی روک تھام کی خاطر کیا جا رہا ہے۔حکومتی ادارے کے مطابق اس مُدت کے دوران کچھ شعبوں کو کرفیو کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ تاہم جن شعبوں کو استثنیٰ حاصل ہے ان کے ملازمین کو ڈیوٹی کے لیے گھر سے باہر آنے کے لیے اپنے آجر یا ادارے کے سربراہ سے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا جو ہر وقت اس کے پاس ہونا چاہیے۔تاکہ سیکیورٹی حکام کی جانب سے طلب کیے جانے پر دکھایا جا سکے۔جبکہ اس اجازت نامے کے باعث ریڈار کی جانب سے کرفیو کی خلاف نوٹ کیے جانے کے بعد منسوخ تصور ہو گی۔ دُبئی حکام کے مطابق ان شعبوں کے ملازمین پر کرفیو کی پابندی لازمی نہیں ہے۔ ہسپتال، کلینکس، فارمیسیز، سپر مارکیٹس، کریانہ شاپس، یونین کوآپریٹو آؤٹ لیٹس، ریسٹورنٹس (صرف ہوم ڈلیوری کے لیے)، ادویہ بنانے اور فراہم کرنے والی کمپنیاں، پانی اور بجلی کے شعبے، پیٹرول اور گیس سٹیشنز، ڈسٹرکٹ کولنگ سروسز، ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر، میڈیا سیکٹر، ایئرپورٹس، ایئرلائنز، بندرگاہیں، شپنگ، کسٹمز ڈیوٹی، پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکیورٹی سروسز، میونسپلٹی سروسز، کوڑا اُٹھانے والے ملازمین، سیوریج اور سینی ٹیشن کا عملہ، پبلک ٹرانسپورٹ (صرف بسیں اور ٹیکسیاں)، کنسٹرکشن سیکٹر۔اس کے علاوہ جن تارکین وطن کو اگلے دو ہفتوں کے دوران ملک سے باہر جانا ہے، انہیں بھی ایئرپورٹ تک جانے کے لیے گورنمنٹ کی ویب سائٹ dxbpermit.gove.ae پر جا کر پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close