کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تباہ کاریاں، عالمی وبا سےبچائو کیلئے بینک ملازم نے انوکھا طریقہ ڈھونڈلیا

نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی بینک ملازم نے کورونا وائرس سے بچنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکلا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کا وائرس نے ہر جگہ خوف پھیلا رکھاہے۔ ماہرین کی جانب سے بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ کوئی شخص ماسک لگا کر خود کو اس مہلک بیماری سے بچا

رہاہے تو کسی نے ہاتھ پر دستانے چڑھا رکھے ہیں ، تاہم اسی تناظر میں بھارتی بینک ملازم نے کورونا سے بچنے کیلئے ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منہ پر ماسک اور ہاتھوں پر دستانے چڑھائے ملازم بینک کے باہر سے چیک موصول کرتا ہے اور پھر بینک کے اندر موجود اپنے ساتھی کو دے دیتا ہے۔بینک کے اندر موجود ملازم انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے چیک کو چمٹ سے پکڑتا ہے اور اسے گرم استری کے نیچے رکھ دیتا ہے۔چیک کی دونوں اطراف کو گرم کرنے کے بعد اپنے ہاتھ میں لیتا ہے اور ضروری کارروائی کرتے ہوئے چیک کو کیش کرتا ہے۔ بینک ملازم کے کی جانب سے کورونا وائرس سےبچاؤ کا منفرد طریقہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔کورونا وائر س نے اس وقت پوری دنیا میں اپنا خوف پھیلا یا ہوا ہے جس کے بعد ہر طرف اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 12لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی تھی ۔جس کے بعد ہر ملک کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اسی دوران چند ماہرین کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ کورونا وائرس گرمی میں اثر کھو بیٹھے گا اورگرمی کا درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو جائے تو یہ نقصان نہیں پہنچاتا۔ اسی سلسلے میں عالمی ادارہ صحت نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک کسی بھی تحقیق سے یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ کرونا وائرس 30 سینٹی گریڈ درجہ حرارت یا کسی بھی درجہ حرارت میں اپنا اثر کھو بیٹھتا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close