منیلا(پی این آئی) فلپائن میں پولیس نے ماسک نہ پہننے والے شہری کو گولی ماردی، چیک پوسٹ پر 63 سالہ شہری کو ماسک نہ پہننے کی وجہ سے روکا گیا جس پر وہ مشتعل ہوگیا، حملہ کرنے کی کوشش پر پولیس اہلکار نے گولی چلا دی۔ تفصیلات کے مطابق فلپائن میں طبی حکام کی جانب سے ماسک نہ پہننے کے باعث
روکنے پر مشتعل ہونے والے شہری کو پولیس نے گولی ماردی۔بتایا گیا ہے کہ فلپائن کے جنوبی صوبے اگوسان کے ایک گائوں میں طبی حکام نے مقامی چیک پوسٹ پر 63 سالہ شہری کو ماسک نہ پہننے کی وجہ سے روکا جس پر وہ مشتعل ہوگیا۔ شہری نے مقامی طبی حکام اور پولیس کے ساتھ بد کلامی کی اور فصل کی کٹائی میں استعمال ہونے والی بڑی درانتی سے حملہ آور ہونے کی کوشش بھی کی۔موقعے پر موجود پولیس اہل کار نے مشتعل ہونے والے شہری کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی لیکن شہری نے اس کی بات سننے سے انکار کردیا۔اسی گرما گرمی میں اہل کار نے مشتعل شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔حکام کے مطابق مقامی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہل کاروں اور طبی عملے پر حملہ آور ہونے والا شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں