ایکواڈور (پی این آئی)کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو دفنانے کے بجائے انہیں سڑک پر ہی چھوڑ دیا گیا۔یہ واقعہ جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں دیکھنے میں آیا جب لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں کو گھر کے باہر ہی چھوڑ گئے۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک نے لاک ڈاؤن کیا ہوا
ہے جس کے باعث ان ممالک کی معیشتوں کا پہیہ جام ہوگیا ہے۔معیشت کا پہیہ جام ہونے کا عملی نمونہ جنوبی امریکا کی ریاست ایکواڈور میں دیکھنے میں آیا جہاں لاشوں کے لیے تابوت ہی کم پڑ گئے۔غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایکواڈور میں تقریباً 170 افراد ہلاک ہوئے، تاہم لاک ڈاؤن اور خطرناک بیماری کی وجہ سے ان لاشوں کو باہر ہی چھوڑی دیا گیا۔ان مرنے والے افراد کے لواحقین اس انتظار میں بیٹھے رہے کہ سرکاری حکام ان لاشوں کو اٹھائیں گے، تاہم اسی انتظار میں لاشوں کو پڑے پڑے 3 روز سے زائد گزر گئے۔ایکواڈور محکمہ صحت کے مطابق ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 170 سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ وہاں تابوت بھی کم پڑ گئے ہیں۔شہریوں کو اپنے لواحقین کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے کارڈ بورڈ کے بنے تابوتوں کو استعمال کرنے پر مبجور کیا جارہا ہے۔جب شہریوں نے اپنی صورتحال سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شائع کیں تو ایکواڈور کے نائب صدر اوٹو سونین ہولزنر نے سہولیت نا دینے پر معافی مانگ لی۔انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’جو تصاویر اور ویڈیوز دیکھی ہیں، یہ سب نہیں ہونا چاہیے تھا، اس سب پر آپ سے معافی مانگتا ہوں۔ ‘غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق تابوت کم پڑنے اور لاک ڈاؤن ہونے کے باعث کارڈ بورڈ کے تابوت تیار کرکے انہیں مختلف علاقوں میں روانہ کیا گیا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں