کورونا وائرس کی تباہ کاریاں،سویڈن کے وزیراعظم نے اپنے شہریوں کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

سویڈن(پی این آئی)سوئیڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوفوین نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آپ لوگ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں اموات کے لیے تیار ہوجائیں۔سویڈن وزیراعظم نے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے ممکنہ پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور سخت اقدامات کے اعلان کیا تھا، تاہم سوئیڈن کے

شہریوں نے اس اعلان کے باوجود اس پر عمل کرنے سے گریز کیا۔غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق سوئیڈن کے وزیراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں کئی ایسے کورونا متاثرہ مریض ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے۔سوئیڈن کے باسیوں کو حکومت کی جانب سے مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سماجی فاصلے رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاہم اس کے باوجود وہاں اسکولز اور ریسٹورنٹس کھلے رہے۔اسکینڈیوئن ملک میں ہزاروں ڈاکٹرز اور اساتذہ نے ایک پیٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں اور مزید سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔سوئیڈن کے شکوک و شبہات اس لیے بھی درست ہیں کیونکہ اس کے قریب میں موجود ممالک اسپین، ٹلی اور جرمنی میں یہ لاک ڈاؤن کا مثبت اثر سامنے آرہا ہے۔تاہم عوام کی جانب سے اقدامات کو ہوا میں اڑادینے کے بعد وزیراعظم اسٹیفن لوفوین نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا اگر انہوں نے حکومتی اقدامات کے مطابق عمل نہیں کیا تو پھر یہ ہزاروں اموات کے لیے تیار ہوجائیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں