بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب خوفناک دھماکہ ہزاروں گاڑیاں جل کرراکھ ہو گئیں

فلوریڈا (پی این آئی)غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا ائیرپورٹ کے قریب کرائے کی گاڑیوں کے فارم پر لگنے والی والی ہولناک آگ سے 3500 گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں ہیں،امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈاکے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب خوفناک آتشزدگی،ہزاروں گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں ۔پندرہ ایکٹر

رقبے پر محیط کرائے کی گاڑیاں کھڑی کی گئیں تھیں کہ گھاس میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ان گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ اتنی ہولناک تھی کہ کئی کلومیٹر دوری سےآگ کےشعلے دیکھے جا سکتے تھے،آگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جبکہ آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال کیا گیا ۔جمعہ کے روز لگنے والی آگ پر جب قابو پایا گیا تو اس وقت تک 35سو گاڑیاں جل کر تباہ ہو چکی تھیں ۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں