برطانوی ملکہ الزبتھ نے قوم سے خطاب کرتےہوئے انہیں گھروں میں رہنے کی تاکید کردی

لندن(پی این آئی) برطانوی ملکہ الزبتھ نے قوم سے خطاب میں انہیں گھروں میں رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔68سالہ میں قوم سے اپنے 5ویں خطاب میں ملک الزبتھ کا کہنا تھا کہ برطانوی عوام کو ماضی کی طرح ثابت قدم رہنا ہے۔ہم اس وباء پر قابو پا لیں گے لیکن اس

کیلئے لاک ڈاوٴن اور خود ساختہ آئیسولیشن جاری رکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اکٹھے اس وباء کا مقابلہ کریں گے اور میں یقین دلاتی ہوں کہ اگر ہم متحد رہے تو ہم اس پر قابو پا لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے لیکن یہ چیلنج تھوڑا مختلف ہے۔ اس چیلنج کیخلاف پوری دُنیا میں لوگ ایک ہو رہے ہیں اور جدید سائنس اور فطری نظام سے شفایاب ہوں گے ۔ اپنے خطاب میں ملکہ نے ملک میں کام کر رہے میڈیکل کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہیں۔آپ قابل تعریف کام کر رہے ہیں اور آپ لوگوں کی ہی کوششوں کی وجہ سے ہم اپنی عام زندگی کی طرف واپس لوٹیں گے۔لاک ڈائون سے متعلق ملکہ نے کہا کہ اپنوں سے دوری بہت تکلیف دہ ہے۔ لیکن موجودہ حالات میں خودساختہ آئسولیشن میں رہنے سے ہی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر


تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close