شراب اور بھاپ کے ذریعے کورونا وائرس کو شکست دینے کا اعلان

منسک(پی این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوا تلاش کرنے کی جدوجہد ہو رہی ہے۔ ایسے میں بیلاروس کے صدر نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا ایسا طریقہ بتا دیا ہے کہ خود ان کے ملک کے لوگ ان کی بات پر ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے کہا ہے

کہ ہم کورونا وائرس کو شراب، بھاپ کے غسل خانوں اور کھیتوں میں محنت کے ذریعے ہرائیں گے۔ انہوں نے اپنے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ شراب پئیں، سوانا میں بھاپ سے نہائیں اور کھیتوں میں خوب محنت کریں اور ٹریکٹر چلائیں۔65سالہ صدر الیگزینڈر نے بتایا ہے کہ اب تک بیلاروس میں کورونا وائرس کی وجہ سے صرف 4اموات ہوئی ہیں لیکن ان کے اپنے عوام ہی ان کی بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں اور وہ دیواروں پر سپرے پینٹنگ کے ذریعے اموات کی تعداد لکھ رہے ہیں۔ دارالحکومت منسک کی ایک دیوار پر اموات کی تعداد 22لکھی گئی ہے۔ صدر الیگزینڈر کو یورپ کا آخری ڈکٹیٹر کہا جاتا ہے اور ملک میں ان کی بات حتمی حیثیت رکھتی ہے۔ سوویت یونین ٹوٹنے کے بعد وجود میں آنے والے بیلاروس کی پولیس آج بھی سوویت یونین کی خفیہ پولیس کے نام ’کے جی بی‘ کے نام پر ہے اور بیلاروس کے لوگ آج بھی اس خفیہ پولیس کے جی بی سے خوفزدہ رہتے ہیں۔ہمسایہ ملک لیتھوانیا کے صدر نے بھی کہا ہے کہ ”ہمیں بیلاروس کی حکومت کی طرف سے ملنے والی اطلاعات پر اعتماد نہیں ہے کیونکہ صدر الیگزینڈر صورتحال کو اپنی عینک سے دیکھ رہے ہیں۔“واضح رہے کہ حتمی طور پر کوئی نہیں جانتا کہ بیلاروس میں اب تک کورونا وائرس کے کتنے مریض سامنے آ چکے ہیں تاہم حکومت کی طرف سے 350بتائے جا رہے ہیں۔ ایسی اطلاعات بھی آ رہی ہیں کہ حکومت نے ڈاکٹروں کو مجبور کر رکھا ہے کہ وہ کورونا کے مریضوں کو ریکارڈ میں نمونیا کے مریض ظاہر کریں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close