کورونا وائرس،امریکا کے بعد فرانس میں اس کے جان لیوا حملے جاری دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی

واشنگٹن(پی این آئی)اٹلی، اسپین اور امریکا کے بعد فرانس میں اس کے جان لیوا حملے جاری ہیں اور یوں دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔چین سے پھیلنے والی عالمگیر وبا نے اب امریکا کو اپنی شدید لپیٹ میں لے رکھا ہے جہاں مسلسل چوتھے روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں

رپورٹ کی گئی ہیں۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد امریکا میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 635 تک پہنچ گئی ہے جب کہ کل اموات 8 ہزار 554 ہو گئی ہیں۔اسپین میں بھی کورونا حملوں کا سلسلہ چند روز سے مسلسل جاری ہے جہاں اب تک 11 ہزار 947 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 168 افراد متاثرین میں شامل ہیں۔ کورونا کے حملوں کے باعث اٹلی میں بھی ہر طرف خوف چھایا ہوا ہے جہاں اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، نئے اعداد و شمار کے مطابق اٹلی میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 632 جب کہ اموات 15 ہزار 362 ہو چکی ہیں۔اسی طرح فرانس میں بھی ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ جرمنی میں بھی ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 14 سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔چین جہاں سے کورونا وائرس دنیا میں سب سے پہلے منظر عام پر آیا تھا، اب وہ وبا پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب ہو چکا ہے۔ چین میں متاثرین کی تعداد 81 ہزار 669 ہے جو امریکا او یورپی ممالک کے مقابلے میں کم ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد میں بھی چین ان ممالک سے پیچھے آ گیا ہے۔ترکی میں بھی کورونا وائرس کے باعث اموات میں اچانک اضافہ ہو گیا ہےجہاں اموات کی مجموعی تعداد 500 سے بڑھ گئی ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے 20 سال سے کم عمرلڑکوں کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے گھر سے باہر نکلنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔سعودی عرب میں 29، یو اے ای میں10، بھارت میں 99 اور پاکستان میں بھی 45 زندگیاں کورونا وائرس کی نذر ہو چکی ہیں۔دنیابھرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 2 ہزار 435 جب کہ ہلاک افراد کی تعداد 64 ہزار 729 ہو گئی ہے۔ اب تک کورونا سے متاثرہ 2 لاکھ46 ہزار 638 سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close