کینبرا(پی این آئی)چند روز قبل امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا وائرس کے تشویش ناک مریضوں کے لیے ملیریا کی دوا استعمال کرنے کی مشروط اجازت دی تھی۔ اس سے قبل بھی سائنسدانوں کی جانب سے تحقیق میں یہ بتایا گیا تھا کہ ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین بھی کورونا وائرس کے
مریضوں کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہے۔ مگر اب آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے جوؤں اور پیراسائٹ کے خلاف استعمال کی جانے والے دوا سے لیبارٹری میں 48 گھنٹوں کے اندر اندر کورونا وائرس کے خلیوں کی نقول کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق جرنل اینٹی وائرل ریسرچ میں شائع تحقیق کے مطابق اینٹی پیراسیٹک دوا “آئیورمیکٹن” کورونا وائرس کو ریپلیکیٹ یعنی اس کی نقول بنانے کے عمل کو روک دیتی ہے۔موناش یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق کی محقق ڈاکٹر کائیلی واگسٹف نے بتایا کہ اس دوا کی صرف ایک ڈوز سے تمام وائرل ریبونیوکلیک ایسڈ (آر این اے) 48 گھنٹے میں ختم ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پیراسیٹک دوا سے 24 گھنٹے کے دوران وائرس کے ڈی این اے میں 93 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جب کہ 48 گھنٹوں میں وائرس کے اثرات مکمل طور پر ختم ہو گئے تھے۔سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ دوا انسانوں میں انفیکشن کے خاتمے کے لیے کس حد تک موثر ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ اینٹی پیراسیٹک دوا “آئیورمیکٹن” کا استعمال 1980 سے سر کی جوؤں، خارش اور پیراسائٹس یا کیڑوں سے ہونے والے متعدد دیگر انفیکشنز کے علاج کے لیے ہو رہا ہے۔کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر میں سائنسدان اب تک ملیریا کی دوا کلوروکوئن، اینٹی وائرل ادویات لوپناویر، ریٹوناویر اور ریمڈیسیویر جب کہ ایچ آئی وی اور ایبولا کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی دوا پر تحقیق کر چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں