ٹورنٹو (پی این آئی): کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے طبی سامان کی درآمد پر پابندی لگانے پر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ جواب کیلئے تیار رہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے کورونا کی وبا کے پیشں نظر کینیڈا کو ماسکس کی درآمد پر پابندی لگادی اور کہا یہ ماسک امریکا استعمال کرے گا۔جس کے جواب میں
کینیڈین وزیراعظم نے کہا کورونا وائرس کی وبا کے درمیان کینیڈا میں طبی سامان کی برآمد کو محدود کرنا ایک “غلطی” ہوگی۔جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو طبی سامان فراہم کرتے ہیں ، اگر ٹرمپ نے کمپنی کو ماسک بھیجنے سے روکے رکھا تو جواب کیلئے تیار رہیں۔انھوں نے کہا بہت سی ایسی اشیا ہیں، جو کینیڈا سے امریکا جاتی ہے اور امریکی ان پر انحصار کرتے ہیں، امریکا نے ماسک کی درآمد سے پابندی نہیں ختم کی تو ہم بھی سخت جواب دیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کینیڈا کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے درکار سامان حاصل کرلے گا، اس معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کا ارادہ کیا ہے۔خیال رہے امریکا میں کورونا وائرس کی بڑھتی شدت کے باعث ماسک کی مانگ بڑھتی جارہی ہے اور امریکہ میں موجود کمپنی کی جانب سے ریسپائریٹری ماسک کینیڈا بھیجے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں، کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 59 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں سات ہزار سے تجاوز کرگئیں، نیویارک کوروناوائرس سے شدید متاثر ہے، امریکی صدر کاکہنا ہے کہ کورونا پر قابو کب تک پائیں گے یہ نہیں بتا سکتے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں