لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سخت اقدامات،جو شخص لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرے اسے گولی ماردی جائے،حکومت نے پولیس کو حکم دیدیا

منیلا(پی این آئی)دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے مختلف حکومتیں سخت اقدامات اپنا رہی ہیں لیکن فلپائنی صدرروڈریگو ڈیوٹریٹ نے تو اس حوالے سے انتہا ہی کردی ہے۔ صدر روڈریگو نے ملکی پولیس اور فوج کو حکم دیا ہے کہ اگر ایک ماہ کے لاک ڈاون کے دوران کوئی بھی شخص اس کی خلاف

ورزی کرتے ہوئے مشکلات پیدا کرے اسے گولی ماردی جائے۔ رات گئے قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر روڈریگو نے کہا کہ تمام افراد خبردار رہیں، حکومتی احکامات پر عمل کریں یہ مشکل وقت ہے اسی لئے ایسا حکم جاری کیا۔ اپنے خطاب میں صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تمام افراد جو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے دوران گرفتار کئے جائیں انہیں جیلوں میں کھانا تک نہیں دیا جائے گا۔خیال رہے کہ فلپائن میں بھی کورونا وائرس اپنے پنجے گاڑ چکا ہے اور اب تک اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر چھیانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فلپائنی محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں مریضوں کی تعداد دوہزار تین سو گیارہ ہے جبکہ پچاس افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close