ان دیکھے دشمن کا وار جاری،امریکہ میں ایک دن میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک

واشنگٹن (پی این آئی )امریکہ میں چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 88 جبکہ بیماروں کی تعداد 2لاکھ45ہزار 184ہو گئی ہے۔امریکا میں اس وائرس سے متاثرہ 10ہزار 403 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 5 ہزار

421 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیو یارک کے مئیر نے گھر سے نکلنے والے تمام افراد کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ، امکان ہے کہ یہی ہدایت وائٹ ہاوس کی جانب سے اب پورے امریکا میں بھی جاری کر دی جائے گی۔صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ڈیمو کریٹس نے نیشنل کنونشن ملتوی کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار بھی اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا لیا ہے جس کے نتائج بھی منفی ہی نکلے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں