ہمارا ملک کورونا وائرس سے بالکل محفوظ ہے کیونکہ۔۔۔! شمالی کوریا حکومت نے اپنے عوام کو خوشخبری سنا دی

پیانگ یانگ (پی این آئی) شمالی کوریا نے عالمی سطح پر شکوک و شبہات کے باوجود ایک بار پھر اصرار کیا ہے کہ ان کا ملک کورونا وائرس سے بالکل آزاد ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے انسداد وبا مرکزی ہنگامی ہیڈکوارٹرز کے ڈائریکٹر پاک یونگ سو نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو کورونا وائرس

سے بچانے کے لیے یہ کوششیں مکمل طور پر کامیاب رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں ایک شخص بھی اس وائرس کا شکار نہیں ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پیشگی اور سائنسی اقدامات اٹھائے تھے جن میں ملک میں داخل ہونے والے تمام لوگوں کی چھان بین اور انہیں قرنطینہ کرنا، تمام چیزوں کو جراثیم سے پاک کرنا، سرحدیں بند کرنا اور سمندری اور فضائی راستے بند کرنا شامل ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اپنے کمزور طبی نظام اور عالمی پابندیوں کی وجہ سے کورونا وائرس کے خلاف خصوصی طور پر غیر محفوظ ہے، عالمی پابندیوں کے باعث ملک میں خوراک کی کمی بھی پائی جاتی ہے۔اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق شمالی کوریا کے ایک کروڑ 3 لاکھ افراد یعنی تقریباً نصف آبادی ضرورت مند ہے اور 41 آبادی غذائی قلت کا شکار ہے۔ مارچ میں شمالی کوریا کے سپریم رہنما کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کو ذاتی طور پر لکھا تھا جس سے کئی ماہ کی سفارتی خاموشی ٹوٹی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close