مہلک وبا کورونا،بھارت میں بھی اپنے پنجے گاڑنا شروع متاثرہ افراد کی تعداد ۹لاکھ اور47 ہزار سے زائد اموات

نئی دہلی (پی این آئی)مہلک وبا نے اس وقت بھارت میں بھی اپنے پنجے گاڑنا شروع کر دیئے ہیں جہاں اس وقت متعدد ریاستوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور سختی سے عملدرآمد کروایا جارہاہے ۔تفصیلات کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد نو لاکھ سے تجاوزکر گئی ہے جبکہ مرنے والوں

کی تعداد 47 ہزار سے زائد ہو گئی ہے ۔ بھارت میں اس وقت 1965 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 50 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 151 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں اس وقت لاک ڈاؤن کر دیاگیا ہے جس پاسداری کروانے کیلئے قانون نافذکرنے والے ادارے شہریوں پر لاٹھی چارج کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں