بیجنگ (پی این آئی) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چینی سائنسدنوں کو اہم کامیابی مل گئی۔چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ اس نے ایسی متعدد اینٹی باڈیزڈھونڈ لی ہیں جو کورونا وائرس کو خلیوں میں داخل ہونے سے روکنے میں موثر ثابت ہوئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے کورونا وائرس
کے علاج اور بچاؤ میں خاصی مدد مل سکتی ہے۔بیجنگ میں سنگوا یونیورسٹی میں سائنسدان ژینگ لنکی نے کہا ہے کہ ان اینٹی باڈیز کی مدد سے بنائی جانے والی دوا کو موجودہ طریقوں کی نسبت موثر انداز میں استعمال کیا جاسکے گا۔موجودہ طریقوں میں پلازمہ کے ذریعے کیے جانے والا علاج شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ پلازمہ میں اینٹی باڈی تو موجود ہوتی ہے لیکن آپ کو یہ اپنے خون کے گروپ کے حساب سے لگایا جا تا ہے۔جنوری کے اوائل میں ژینگ کی ٹیم اور شینجن تھرڈ پیپلز ہسپتال میں سائنسدانوں کی ایک اور ٹیم نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کا خون لے کر اس پر تحقیق شروع کی۔اور 206 مونو کلو نل اینٹی باڈیز علیحدہ کی جن میں وائرس کی پروٹین کے ساتھ چپکنے کی طاقت بہت زیادہ تھی تھی۔اس کے بعد انہوں نے متعدد ٹیسٹ کیے جن کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کیا یہ اینٹی باڈیز اس وائرس کو خلیوں میں گھسنے سے روک پائیں گی۔پہلی بیس کے قریب اینٹی باڈیز میں سے 4 اس وائرس کو روکنے میں کامیاب ہوئیں۔اور دو نے ایسا انتہائی موثر انداز نے کیا۔خیال رہے کہ چین نے کوروناوائرس پر قابو پا لیا ہے اور اب وہ دیگر ممالک کی مدد کر رہا ہے۔پاکستان کی بھی چین نے بہت زیادہ مد دکی ہے۔آج بھی پی آئی اے کا پہلا 777 جہاز جمعرات کی صبح چین سے 14ٹن سامان لیکراسلام آباد پہنچ گیا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سامان میں 100 تھرمل سکینر اور دوسرا ذاتی حفاظتی سامان منگوایا گیا ۔ذاتی حفاظتی سامان میں تقریبا9 لاکھ ماسک، 60ہزار حفاظتی عینکیں اور33 سوسے زائد حفاظتی سوٹ ہیں،اس کے علاوہ آنے والے سامان میں اڑھائی لاکھ دستانے اور تھرما میٹر اور دوسرے حرارت پیما آلہ جات بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں