مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا

مکہ مکرمہ (پی این آئی ) مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ سعودی وزراتِ داخلہ نے مکہ اور مدینہ کے دونوں مقدس شہروں میں مسلسل 24گھنٹے کے کرفیو کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے یہ کرفیو غیر معینہ مدت تک کیلئے لگایا گیا ہے۔ اس سے قبل دونوں شہروں میں جزوری کرفیو تھا

تاہم اب کورونا وائرس کی وجہ سے حالات پر قابو پانے کیلئے حکومت نے دونوں شہروں می مکمل کرفیو لگادیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کیلئے شدید کوششیں کررہی ہے البی ابھی تک وبا پر قابو نہیں پایا جسکا، اسی لیے اب مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بنتن نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک حج انتظامات کے سلسلے میں ابھی حتمی معاہدے نہ کریں۔ڈاکٹر صالح بنتن نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے منظر نامہ صاف ہونے تک حج اور عمرے کے انتظامات کے سلسلے میں انتظار کریں۔ ۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث مسلمانوں سے حج کی تیاریاں موخر کرنے کا کہا ہے۔دوسری جانب مملکت میں وبا پر قابو پانے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں، وزارت برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے ملک کے مختلف علاقوں میں 8700 سے زیادہ مساجد میں 12 ہزار کارکنان کی مدد سے جراثیم کش محلول سے سپرے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے، یہ کارروائی کورونا سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کی گئی ہے۔ الاقتصادیہ کے مطابق سعودی عرب کے تمام علاقوں میں بیشتر مساجد وزارت اسلامی امور کے زیر انتظام ہیں ان میں سے 8724 میں سپرے کا کام مکمل کرلیا گیا۔مساجد کے 40 لاکھ قالین اور 69 ہزار طہارت خانوں میں بھے سپرے کرایاگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close