اہم ملک کے سابق وزیر اعظم کرونا وائرس سے انتقال کر گئے

موغادیشو(پی این آئی )اہم ملک کے سابق وزیر اعظم کرونا وائرس سے انتقال کر گئے ۔۔ افریقی ملک صومالیہ کے سابق وزیراعظم نور حسین جو کچھ دنوں سے کرونا کا شکار تھے گذشتہ روز لندن میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 83 سال تھی۔ عرب ٹی وی کے مطابق نور حسین 2007ء اور 2009ء کے درمیان

صومالیہ کے وزیراعظم رہے۔خیال رہے کہ گذشتہ 24 مارچ کو صومالیہ کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی مختار محمد بھی کرونا کا شکار ہو کر لندن میں انتقال کر گئے تھے۔مختار 1980 کی دہائی میں قومی ٹیم کے ایک مشہور صومالی کھلاڑی تھے۔ وہ صومالیہ میں خانہ جنگی کے بعد برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں