برطانوی وزیراعظم کے بعد روسی صدر بھی کوروناوائرس کا شکار؟ فوری طور پر کہاں منتقل کردیا گیا

ماسکو (پی این آئی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے گزشتہ ہفتے ملاقات کرنے والے اسپتال کے چیف فزیشن ڈینس پروٹسینکو میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد پیوٹن نے بھی خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا۔ روسی صدر نے 24 مارچ کو ماسکو میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بنائے گئے اسپتال

کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں چیف فزیشن ڈینس پروٹسینکو نے اسپتال کا دورہ کرایا تھا۔ اس دوران جب پیوٹن اسپتال پہنچے تھے تو ڈاکٹر سے مصافحہ بھی کیا تھا اور پورے اسپتال کا دورہ بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے کیا تھا۔ تاہم اب روسی صدر کو دورہ کرانے والے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد پیوٹن نے بھی خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا ہے۔ روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق ولادیمیر پیوٹن بالکل صحتمند ہیں اور وہ اپنی ذمہ داریاں الگ تھلگ رہ کر پوری کریں گے جبکہ تمام سرکاری میٹنگز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوں گی۔ اس صورتحال کے بعد آج کورونا وائرس کے حوالے سے ہونے والی اہم سرکاری میٹنگ کی صدارت بھی ولادی میرپیوٹن نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس کی۔ دوسری جانب روس میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور دی ماسکو ٹائمز کے مطابق اب تک روس میں مہلک وائرس سے 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 440 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2777 تک جاپہنچی ہے۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دارالحکومت ماسکو کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جہاں بغیر کسی ایمرجنسی کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے گزشتہ ہفتے ملاقات کرنے والے اسپتال کے چیف فزیشن ڈینس پروٹسینکو میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد پیوٹن نے بھی خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close