عمران خان کے موقف کی امریکہ میں بھی گونج، امریکی اراکین کانگریس نے عمران خان کی زبان بولتے ہوئے ایران سے متعلق بڑا مطالبہ کردیا

واشنگٹن (پی این ائی) امریکی کانگریس کے 32 ارکان نے ایران پر عائد پابندیاں معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی نمائندگی کے امیدوار اور معروف سینیٹر برنی سینڈرز سمیت دیگر ارکان کی طرف سے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کو خط

لکھا گیا ہے۔کانگریس کے ارکان نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سخت پابندیاں ایران میں کورونا وائرس کی پھیلی ہوئی وبا سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں اس لیے یہ پابندیاں ہٹائی جائیں۔ارکانِ کانگریس نے اپنے خط میں کہا کہ ایران سے امریکا کا تنازع کورونا کی وبا سے پریشان معصوم لوگوں کی مدد میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔خط میں کہا گیا کہ امریکی حکومت ایرانی عوام کی براہ راست مدد کا حل نکالے تاکہ ایرانی عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کرسکیں۔اس سے قبل پاکستانی وزیراعظم عمران خان اوراقوام متحدہ کی جانب سے بھی ایران پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close