ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کے ویزوں میں تین ماہ تک توسیع کر دی گئی، امارات میں مقیم ایسے غیر ملکی افراد جن کے ویزے کی میعاد یکم مارچ 2020ء سے ختم ہو رہی تھی، ان کے ویزے کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا، جبکہ بیرون ملک پھنس جانے والے غیر ملکی رہائشیوں کے ویزہ
مدت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث متحدہ عرب امارات کو گزشتہ ماہ لاک ڈاون کر دیا گیا تھا اور تمام زمینی و فضائی رابطے بھی بند کر دیے گئے تھے۔اس فیصلے کے بعد متحدہ عرب امارات کے رہائشی کئی غیر ملکی دوسرے ممالک میں پھنس گئے تھے۔ جبکہ ویزت اور سیاحتی ویزے پر جانے والے کئی غیر ملکی متحدہ عرب امارات میں بھی پھنس گئے۔اس صورتحال میں اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ایسے غیر ملکی افراد جن کے ویزے کی میعاد یکم مارچ 2020ء سے ختم ہو رہی تھی ان کے ویزوں میں تین ماہ تک توسیع دے دی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے تمام غیر ملکی رہائشی بغیر کسی اضافی فیس کے اپنے ویزے کو تین ماہ کے لیے بڑھا سکتے ہیں۔ جبکہ امارات کے وہ تمام غیر ملکی رہائشی جو بندشوں کی وجہ سے 6 ماہ یا اس سے زائد وقت سے بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں، ان کے ویزوں کی معیاد بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایسے غیر ملکیوں سے بھی نہ کوئی اضافی فیس لی جائے گی، نہ ان پر جرمانہ ہوگا۔کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ان احکامات کا حصہ ہے جس کا مقصد کورنا وائرس سے بچاو کے لیے کئے گئے انتظامات کے ساتھ ساتھ یہاں مقیم غیر ملکیوں کی مدد کرنا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے بند کیے جانے والا فلائٹ آپریشن اپریل کے ماہ بھی بند رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں