حجاب کو فرسودہ قرار دینے والے غیر مسلم ممالک بھی پردہ کرنے پر مجبور،امریکی صدر نے خواتین شہریوں کیلئے ہدایات جاری کر دی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لوگوں کو اسکارف پہنے کا مشورہ دے دیا ہے۔انہوں نے یہ مشورہ ماسک کی کمی کے باعث دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔کورونا وائرس اب تک امریکا کی پچاس ریاستوں کو

اپنی لپیٹ میں لے کر چکا ہے۔جس کے باعث وہاں فیس ماسکس، سینی ٹائیزرز، وینٹیلیٹر اور دیگر طبی آلات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔اس صورت حال کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وائرس سے بچنے کے لئے اسکارف بھی پہن سکتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ آپ ماسک خرید سکتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے پاس اسکارف ہوں گے اور آپ ماسک کی جگہ اسکارف کو بھی پہن سکتے ہیں۔امریکی صدر نے لوگوں کو یہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا صرف مختصر عرصے سے کے لیے کرنا ہوگا۔قبل ازیں امریکیوں کو محکمہ صحت کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ اس وقت تک فیس ماسک استعمال کریں جب تک وہ بیمار نہ ہو مگر اب وہ یہ سوچ رہے ہیں کہ عوام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فیس ماسک پہنے۔واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کے سبب اگلے دو ہفتے انتہا سے زیادہ درد ناک ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس میں بریفنگ میں ٹرمپ نے کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکا میں اس طرح کی اموات ناقابل یقین ہیں۔ وائٹ ہاوس نے کورونا سے ڈھائی لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کیا ،صدر ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر فاوچی نے تصدیق کی کہ ملک کو کم سے کم ایک لاکھ اموات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا میں گزشتہ روز کورونا بیماری سے 741 افراد ہلاک ہوئے جس سے مجموعی تعداد تین ہزار 882 ہو گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔ٹرمپ نے کہاکہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے سبب نیویارک کا سینٹرل پارک اسپتال میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close