کورونا وائرس ،اماراتی ولی عہدنےغیر ملکیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا

ابوظہبی (پی این آئی) اماراتی ولی عہد کا پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے نام خصوصی پیغام، شیخ محمد بن زاید کہتے ہیں: آپ کو امارات کا قومی ترانہ پڑھتا دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے، آپ کسی طرح بھی اس ملک کے شہریوں سے کم تر نہیں، اللہ آپ سب کی حفاظت کرے، انشاء اللہ ہم جلد ان مشکل حالات سے

باہر نکل جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ،اپنے پیغام میں شیخ محمد بن زاید نے امارات میں مقم غیر ملکیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں غیر ملکیوں کی جانب سے امارات کا قومی ترانہ پڑھنا کی ایک ویڈیو دیکھی ہے۔میں نے دیکھا کہ لاک ڈاون کے باعث اپنے گھروں میں محصور غیر ملکی کیسے گھروں کی بالکنی میں آگئے اور پھر انہوں نے مل کر امارات کا قومی ترانہ پڑھا۔ شیخ محمد بن زاید کہتے ہیں کہ یہ ویڈیو دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ وہ امارات کے غیر ملکی رہائشیوں کا بتانا چاہتے ہیں کہ وہ کسی طور پر اماراتی شہریوں سے کم تر نہیں ہیں۔ غیر ملکی رہائشی امارات کیساتھ ویسے ہی وفادار ہیں جیسے امارات کے اپنے شہری۔میری دعا ہے اللہ آپ سب کی حفاظت کرے، اور انشاء اللہ ہم سب اس مشکل وقت سے جلد چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ اماراتی ولی عہد کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث اس وقت لاک ڈاون کی حالت میں ہے۔ امارات میں اب تک کرونا وائرس کے 664 کیسز سامنے آ چکے، جبکہ 6 مریض جاں بحق ہوئے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں