ملیریا کی دوا کھاکر خود کو کورونا سے بچانے کی کوشش کرنے والا ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا

نئی دہلی (پی این آئی ) کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ملیریا کی دوائی کھانے والا ڈاکٹر ہلاک ہو گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں ایک ڈاکٹر کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ملیریا کی دوائی ہائیڈروکس کلورو کوئین کھائی جس کے بعد طبعیت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔44 سالہ اُتپل برمان نامی

ڈاکٹر نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ملیریا کی دوائی کھائی تھی۔تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ دل کا دورہ دوائی کھانے سے پڑا یا وجہ کوئی اور تھی ۔ تاہم بھارتی ڈاکٹر کی جانب سےملیریا کی دوائی کھانے کے بعد اپنے ساتھی دوست کو واٹس ایپ پر میسج کیا گیا تھا کہ میں نے ملیریا کی دوائی کھائی ہے مگر جسم میں کچھ اچھا محسوس نہیں ہو رہا جس کے بعد ڈاکٹر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔یہ بات بھی قابل غو ررہے کہ گزشتہ روز امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نےکورونا وائرس کے مریضوں کو ملیریا کی دوائی استعمال کرنےکی مشروط اجازت دی تھی ۔فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا تھا کہ ملیریا کے علاج میں استعمال ہونے والی کلورو کوئن اور ہائیڈرو کسی تشویشناک حالت کے مریضوں کودی جا سکتی ہے۔ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا تھا کہ یہ دوائی ہر مریض کو نہیں دی جا سکتی ، بلکہ صرف ان مریضوں کے زندگیاں بچا سکتی ہے جن کو شدید خطرات لاحق ہوں اور آخری لمحات پر تصور کئے جائیں۔ واضح رہے پوری دنیا کورونا وائرس کی ویکسئین کی تیاری میں مصروف ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس پر 66 تحقیقات چل رہی ہیں جس میں پاکستان کی کوششیں بھی شامل ہیں ۔ دنیا بھر میں ممکنہ 43 نئی ویکسئین ، 16 نئی اینٹی بائیو ٹکس اور 7 اینٹی باڈیز تیار کرنے پر کام جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close