کورونا کا خدشہ،رقبے کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑےملک نےلاک ڈاوٴن کا اعلان کردیا

ماسکو (پی این آئی) رقبے کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک روس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کورونا وائرس کے دوسرے فیز میں داخل ہونے کے بعد اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے روس نے پورا ملک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ روسی وزیر اعظم

نے ایک اجلاس میں کہا کہ روس کے تمام علاقوں کے سربراہوں کو وہی پابندیاں اپنانی چاہییں جن کا اعلان دارالحکومت اور اسکے گردونواح کے شہروں میں کیا گیا۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اس سخت فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اسے جائز قرار دیا ہے۔ پیر کے روز روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹس برگ کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ماسکو کی انسداد کورونا کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ ماسکو کی ایک کروڑ 27 لاکھ آبادی کو، ماسوائے شدید ایمرجنسی کی صورتحال کے گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔روس نے کورونا وبائی مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 1836 تک پہچنے کے بعد بیماری سے نمٹنے اور ملک میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات مزید تیز کردیئے۔نئے حکمنامے کے مطابق، ماسکو سمیت ملک کے دیگر شہروں میں رہائشیوں کو صرف اپنے گھروں سے ہنگامی طبی نگہداشت حاصل کرنے، کھانے یا دوائی کے لیے خریداری ، کام پر جانے، پالتو جانوروں کو باہر لانے یا کچرا پھینکنے کے لیے گھر چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔ سیلف آئسولیشن کا حکم تمام باشندوں پر عمر سے قطع نظر لاگو ہوگا۔ پیر کو مزید 302 نئے کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق کی گئی تھی، جس سے روس میں سرکاری طور پر مریضوں کی تداد 1836 تک پہنچ گئی ۔ماسکو میں نئے انفیکشن کی اکثریت 18 سے 40 سال کے لوگوں میں دیکھی گئی۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا کہ گذشتہ ہفتے کے آخر تک کورونا وائرس کے کیس ایک ہزار سے تجاوز کر گئے تھے۔ سرکاری حکم کے مطابق، روس کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 30 مارچ سے اپنی سرحدیں بند کردے گا۔ یہ اقدام تمام گاڑیوں، ریل اور پیدل چلنے والی چوکیوں پر نافذ العمل ہوگا، اور یہ روس کی سمندری حدود پر بھی لاگو ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close