کورونا وائرس چین اور یورپ میں تباہی پھیلانے کے بعد امریکا میں قدم جمانے لگا،ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہوگئی

نیویارک(پی این آئی) کورونا وائرس چین اور یورپ میں تباہی پھیلانے کے بعد امریکا میں قدم جما رہا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ہلاکتوں کی یہ تعداد چین میں کورونا کے مرکز ووہان سے بھی بڑھ گئی ہے جہاں وائرس سے 2500 افراد ہلاک ہوئے۔برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق

وائرس سے تین ہزار ہلاکتیں امریکی تاریخ کا ایک انتہائی افسوسناک باب ہے۔ پیر کو جاری کئے گئے اعداوشمار کے مطابق پیر کو پانچ سو چالیس افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد تین ہزار سترہ ہوگئی جبکہ کیسز کی تعداد میں اضافے سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 63ہزار ہوگئی ہے۔دوسری جانب نیویارک کے شہریوں نے امریکی بحریہ کے ایک جہاز کو ہسپتال میں تبدیل کرنے کے بعد نیویارک کے دریائے ہڈسن لانے پر انتہائی مسرت کا اظہارکیاہے۔ حکام کے مطابق کمفرٹ یعنی آرام نامی یہ بحری ہسپتال کوروناوائرس کے مریضوں کے بجائے دیگر امراض میں مبتلا افراد کے علاج معالجے کیلئے لایا گیا ہے تاکہ شہر میں دیگر مریضوں کو اس مرض سے بچایا جاسکے۔ ہسپتال میں جدید آپریشنز روم میں ہر قسم کی سرجریز کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔خیال رہے کہ امریکی ریاست نیویارک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہوئی ہے اور اس وقت وہاں کہ تمام ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد زیرعلاج ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close