اٹلی میں کورونا وائرس بے قابو، ایک ہی دن میں 4 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق

روم(پی این آئی) اٹلی میں کورونا وائرس کے 4 ہزار50 نئے کیسزسامنے آگئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار739 ہوگئی ہے اور امریکا کے بعد اٹلی ایک لاکھ متاثرہ مریضوں والا

دوسرا ملک بن گیا ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 812 افراد جاں بحقبھی ہوگئے ہیں جس کے بعد مرنوے والوں کی کل تعداد 11 ہزار591 ہوگئی ہے۔البتہ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں میں 925 کرونا وائرس کے مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کو ڈاکٹر نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں کورونا وائرس کے مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جا رہا ہے۔اٹلی میں حکمران اور عوام کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیا ہے، ملک میں ڈاکٹرز کی شدید کوششوں کے باوجود کورونا کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔اطالوی حکومت کی جانب سے گذشتہ کئی روز سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے تاہم پھر بھی کورنا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔اٹلی میں گذ شتہ تین روز سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آ رہی تھی جس کے باعث یورپی ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے امید کی کرن نظر آنے لگی تھی لیکن گذشتہ روز ایک بار پھر اٹلی میں کورونا وائرس سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔دنیا بھر میں کورونا سے 33,976 افراد ہلاک ہوئے جب کہ مریضوں کی تعداد سات لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اٹلی میں کورونا سے مزید سات سو چھپن افراد ہلاک ہوگئے اور مجموعی اموات دس ہزار سات سو اناسی ہوگئی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ستانوے ہزار سے بڑھ گئی ہے۔چین میں کورونا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور ملک بھر میں صرف ڈھائی ہزار مریض رہ گئے ہیں۔کورونا کے سب سے پہلے مرکز ووہان میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں اور شہر کو کھول دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ بیالیس ہزارسے تجاوز کر گئی اور چوبیس سو چوراسی سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔اسپین میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 821 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اسی ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close